ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / ویسٹ انڈیز کے خلاف دھماکہ داربیٹنگ کرکے دھونی بولے،پرانی شراب کی طرح ہوں

ویسٹ انڈیز کے خلاف دھماکہ داربیٹنگ کرکے دھونی بولے،پرانی شراب کی طرح ہوں

Sat, 01 Jul 2017 19:09:40  SO Admin   S.O. News Service

نارتھ ساؤنڈ،یکم جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مہندر سنگھ دھونی کا کہنا ہے کہ وہ پرانی شراب کی طرح ہیں جس کا ذائقہ وقت گزرنے کے ساتھ بہتر ہوتا جاتا ہے۔دھونی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں 79گیند میں 78رن کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی،جس کی بدولت ہندوستان نے بلے بازی کے لئے مشکل پچ پر مشکل اسکور کھڑا کیا۔
سابق ہندوستانی کپتان خوش ہیں کہ حالیہ دنوں میں ٹاپ تین بلے بازوں کے زیادہ تر رن بنانے کے بعد انہیں عمدہ اننگز کھیلنے کا موقع ملا۔یہ پوچھنے پر کہ عمر بڑھنے کے ساتھ وہ کس طرح بہتر ہو رہے ہیں؟ دھونی نے فوری طور پر جواب دیا، یہ شراب کی طرح ہے،مشکل پچ پر رن بنانے کا اطمینان بھی دھونی کے الفاظ میں نظر آیا۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے ہمارا ٹاپ آرڈر زیادہ تر رنز بنا رہا ہے،لہذا موقع ملنا اور رن بنانا اچھا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ وکٹ کی نوعیت ہے ، جس نے اننگز کو خاص بنایا،ناہموار اچھال تھا اور کئی بار رفتار بھی،اس وقت شراکت ہونا اہم تھا،میں نے ذہن میں 250رن کا اسکور تھا اور ہم وہاں پہنچے اور کیدار نے آخر تک میرے ساتھ بلے بازی کی،یہ ایسا اسکور تھا جس کا بالر بچاؤ کر سکتے تھے لیکن انہیں بہتر بولنگ کرنی تھی۔


Share: